یونانی دارالحکومت ایتھنز میں کشتی حادثے کی شفاف تحقیقات کے لیے ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرہ ایتھنز کے مرکز سے شروع ہو کر اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا یورپی یونین کے دفتر کے باہر اختتام پذیر ہوا۔
مظاہرین نے تارکین وطن کے حقوق کے لیے بینزز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
واضح رہے کہ یونان کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں 80 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں کئی پاکستانی بھی شامل تھے۔
کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو غیر قانون طریقے سے یورپ منتقل کیا جارہا تھا۔
کشتی میں زیادہ سے زیادہ 400 افراد کی گنجائش تھی جبکہ اس میں پاکستان، شام اور مصر سمیت چن دیگر ممالک کے 750 افراد سوار تھے۔
