امریکا نے پاکستان سے متعلق بڑا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
We stand by the Pakistani people during these hard times and welcome the International Monetary Fund’s approval of a program to support Pakistan. We urge Pakistan to continue working with @IMFNews toward macroeconomic reforms and sustainable economic recovery.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) July 13, 2023
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کی مدد کے لیے ایک پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار معاشی بحالی کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کام جاری رکھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی منظوری دیدی تھی۔
9 ماہ کے لیے پاکستان کو تین ارب ڈالر دیئے جانے ہیں جس کی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہو چُکی ہے۔




















