Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں ریکارڈ بارشیں، مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد ہلاک

 بھارت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مون سون کی ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے ملک کے شمالی حصے میں 100سے  زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق   بھارتی ریاست اترپردیش میں سب سے زیادہ 88 اموات ہوئیں اور 100 سے زیادہ  افراد زخمی ہوئے۔

ریاست ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں شدید سیلاب اپنے ساتھ گاڑیاں، بسیں، پُل اور مکانات بہا کر لے گیا۔

دارالحکومت نئی دہلی میں دریائے جمنا میں پانی کی سطح 40 سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ دریائے جمنا بپھرنے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دریا کا منظر پیش کررہا ہے،اہم شاہراہیں اور عمارتیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تقریباً 170 مکانات تباہ  ہوگئے جبکہ 600 کو جزوی نقصان پہنچا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version