Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بائیڈن انتظامیہ بھارت کی بہت سی زیادتیاں نظرانداز کررہی ہے، امریکی اسکالر

معروف امریکی اسکالر مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ بھارت کی بہت سی زیادتیاں نظرانداز کررہی ہے جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں  کیونکہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں جس میں امریکہ میں بھارتی امریکیوں کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ بھی شامل ہے۔

نان ریزیڈنٹ پاکستانیز کی جانب سے امریکی سینیٹ میں منعقدہ سیمینار کے ماڈریٹر معروف صحافی اور تجزیہ کار فیض رحمان تھے ۔

فیض رحمان نے مائیکل کوگل مین کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ بھارت امریکہ تعلقات اور پاکستان سے معاملات میں چین ایک عنصر نہیں۔

شرکاء کا اس بات پر اتفاق تھا کہ پاک امریکہ تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں اور امریکہ اور چین دونوں  سے بہتر تعلقات  پاکستان کے حق میں ہیں اور امریکہ اور چین اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

 امریکہ اور چین سے تعلقات میں توازن رکھنے میں پاکستان کے چیلنجز اور مواقع کے عنوان پر مذاکرہ میں شہاب قرنی نے اس توازن کے معاشی پہلو پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل اسد درانی نے سیمینار سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے یوکرین معاملے کو انتہائی مہارت سے آگے بڑھایا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ہائبرڈ نظام نے بہت نقصان پہنچایا اور ان کے خیال میں یہ نظام ابھی تک جاری ہے۔

متعلقہ خبریں