جنوبی کوریا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں تین روز سے جاری طوفانی بارشوں کے بعد ڈیم بھر گئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
لینڈ سلائیڈنگ سے 20 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد لاپتہ افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے نیتجے میں چار ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
شمالی چنگ چیونگ صوبے میں ڈیم اوور فلو ہونے سے پانی آبادیوں میں داخل ہونے کا امکان ہےجس کے باعث 7 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کردی گئی ہے۔
لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کےخطرے کے باعث بلٹ ٹرین سمیت تمام ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔
