جنوبی کوریا میں شدید بارشوں سےہلاکتوں کی تعداد 39ہوگئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے وسطی حصے میں شدید بارشوں کے بعد زیر آب آنے والے انڈرپاس میں پھنس کر جان سے جانے والے13 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
جنوبی کوریا میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث چند روز میں 39 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوچکے ہیں۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے جاری طوفانی بارشوں کے بعد ریسکیو اور بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کی ہیں ۔




















