Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاپانی وزیر اعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات، اماراتی خلا باز نے خلا سے ٹوکیو کی تصویر شیئر کردی

جاپانی وزیر اعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر اماراتی خلا باز نے خلا سے ٹوکیو کی تصویر شیئر کردی ہے۔

جاپانی وزیر اعظم ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں جب کہ مملکت میں ان کا استقبال امارات کے وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے کیا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے خلاء سے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے خلا سے ٹوکیو کی تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے خلاباز سلطان النیادی نے لکھا کہ جاپان کے وزیر اعظم کے یو اے ای کے دورے کے موقع پر جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی تصویر شیئر کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن دونوں ممالک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے، جاپانی شراکت داروں کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط کے ساتھ، ہم ایک منفرد مستقبل کی راہ ہموار کررہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جاپان میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے اور میں اپنے مشن کی تیاریوں کے دوران وہاں گزارے شاندار دن کبھی نہیں بھولوں گا۔

متعلقہ خبریں