Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترک صدر کا دورہ سعودی عرب، شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ترک صدر رجب طیب اردگان  سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا جدہ کے قصر اسلام پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کا استقبال کیا۔

ملاقات میں دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع  پر دونوں ممالک کی کابینہ کے اراکین نے مختلف معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جن میں توانائی کے علاوہ دفاعی صنعتوں کے قیام اور ان میں سرمایہ کاری کا منصوبہ سرفہرست ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ میڈیا سینٹر کے قیام کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version