کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، کینیڈین انتظامیہ نے عالمی اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا کے جنگلات میں 373 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہےجس میں 110 مقام پر آگ قابو سے باہر جبکہ 23 مقام پر آگ انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہے۔
شمال مغربی علاقے فورٹ لیارڈمیں آگ بجھانے میں مصروف 2 فائر فائٹر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
کینیڈا میں لگنے والی آگ کنٹرول سے باہر ہونے پر انتظامیہ نے فوج اور عالمی اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔
