Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلاف کعبہ کو خصوصی ٹرکوں کے ذریعے بیت اللہ شریف لایا  گیا۔

کسوہ فیکٹری کے حکام نے غلاف کعبہ حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کے حوالے کیا۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سفارتی افسران غلاف کعبہ کی  تبدیلی کی تقریب دیکھنے کے  لیے  مسجد الحرام میں موجود تھے۔

غلاف کعبہ مجموعی طور پر16 ٹکڑوں پرمشتمل ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔  وزن 850 کلو گرام ہے اور اس کی تیاری میں 25 ملین ریال لاگت آتی ہے۔

غلاف کعبہ میں تقریباً 700 کلو گرام خالص ریشم، 300 کلو گرام کاٹن، 100 کلوگرام چاندی کا دھاگہ اور 120 کلوگرام چاندی کے تار کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سیاہ رنگ کے غلاف پر آیات مبارکہ کے 54 سنہری حصے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں