یورپ کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر روم میں پارہ 41.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
شدید گرمی کے باعث اطالوی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
سسلی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سارڈینیا میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
درجہ حرارت میں اضافے کے باعث اسپین، سوئٹزرلینڈ اور یونان کے جنگلات میں آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔




















