امریکہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے شدید گرمی کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے شہر فینکس میں گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوگیا۔
کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 53.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
کینیڈا کے جنگلات میں 500 سے زائد مقامات پر آگ بےقابو ہوگئی جس کے بعد کینیڈین انتظامیہ نے عالمی اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔
کینیڈا میں لگنے والی آگ کے دھوئیں سے شمالی اور مشرقی امریکہ بھی متاثر ہورہے ہیں۔
امریکہ کی 20 ریاستوں میں خراب ہوا کا الرٹ جاری کردیا گیاہے۔
