آزاد خالصتان تنظیم نے اپنے کارکن نجار سنگھ کی کینیڈا میں ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ بھارتی وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ پر درج کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
آزاد خالصتان تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر خارجہ جے شنکر اور کینیڈا میں بھارتی سفیر کے خلاف اپنے کارکن نجار سنگھ کی کینیڈا میں ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجار سنگھ کو آٹھ جون کو کنیڈا میں مبینہ طور پہ بھارتی خفیہ ایجینسی نے قتل کروایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لندن، بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا
سکھ فار جسٹس تنظیم نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دو اشخاص کے بیرون ملک دوروں خصوصاً نارتھ امریکہ آمد کی اطلاع دینے والے کے لئے ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالرز انعام کا اعلان بھی کیا ہے ۔
سکھ فار جسٹس کے کونسل گرپت وانت سنگھ کا کہنا ہے کہ ان تین افراد کے خلاف جلد بین الاقوامی قوانین کے تحت مقدمہ درج کروایا جائے گا۔
سکھ فار جسٹس نے آزاد خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں دس ستمبر کو کینیڈا کے شہر وینکوور میں ریفرنڈم کو شہید نجار کے نام کردیا ہے۔




















