Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عراق میں مشتعل مظاہرین نے سویڈش سفارتخانہ جلا ڈالا

عراق میں مشتعل مظاہرین نے  احتجاج کرتے ہوئے سویڈش سفارتخانہ جلا ڈالا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  بغداد میں رات گئے سینکڑوں مظاہرین نے سویڈش سفارت خانے پر دھاوا بول دیا اور عمارت نذرآتش  کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کے کسی عملے کونقصان نہیں پہنچا ۔

واقعے کے فوری بعد سویڈن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حملے کی سخت مذمت کی۔

اسٹاک ہوم میں وزارت خارجہ سے جاری کیے بیان میں کہا کہ ہم سفارتکاروں اور بین الاقوامی تنظمیوں کے عملے پر ہر قسم کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں