نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں دن دہاڑے فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل آکلینڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو نے سے نیوزی لینڈ میں اس وقت سوگ کا سماں ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی کاروباری ضلع میں ایک تعمیراتی مقام پر ہونے والے واقعے میں پولیس افسران سمیت چھ دیگر افراد زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے کہ شہر میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے۔
امریکی ویمنز فٹ بال ٹیم کے ترجمان کے مطابق ٹیم جائے وقوعہ کے قریب مقیم ہے تاہم تمام کھلاڑی اور عملہ محفوظ ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
