Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر سے متعلق امریکا کا بڑا بیان آگیا

سائفر سے متعلق امریکا کا بڑا بیان آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے سائفر سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ جانتے نہیں کتنی ہی بار اس سوال کا جواب دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر بار ایک ہی جواب دیا ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں، پھر سے کہتے ہیں کہ امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا ہے۔

اعظم خان نے سائفر معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا ہے اور اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version