Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  پریس بریفنگ  کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ آزاد میڈیا، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی ہونی چاہیے ، یہی تمام اصول جمہوری انتخابات کی بنیاد ہیں جن کی  ہم حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے وعدوں سے قطع نظر ہم امریکی مفادات کے تحفظ کا حق برقرار رکھیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ  خطے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی۔

میتھیو ملر نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھناؤنا عمل ہے، ہم قرآن پاک اور دیگر عبارات کی اہمیت کو سراہتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں