Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت: لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں لینڈ سلائیڈنگ سے  مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی  جبکہ درجنوں  افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق   ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے 16افراد ہلاک اور درجنوں کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔

رائے گڑھ ضلع  میں مٹی کا تودہ گرنے سے کئی گھر زمین بوس ہوگئے ہیں۔

شدید بارش کی وجہ سے روکے جانے کے بعد امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

بھارت کی کئی ریاستوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ ضلع رائے گڑھ سمیت مہاراشٹرا کے کچھ حصوں میں اگلے چند دنوں تک موسلادھار بارش جاری رہے گی۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے  کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version