Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یونان میں گرمی کی دوسری لہر کو ’کلیون‘ نام دے دیا گیا

یونان میں گرمی کی دوسری لہر کو ’کلیون‘ کا نام  دے دیا گیا ہے۔

ایتھنز کے نیشنل آبزرویٹری اینڈ میٹیو  (محکمہ موسمیات) کے مطابق ‘کلیون’ نامی ہیٹ ویو گزشتہ چار دنوں سے یونان کو متاثر کر رہی ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  یونان بھر میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ  تک بڑھ گیا ہے۔

جمعہ کو ملک بھر میں 87 ویدر اسٹیشنوں نے 40 ڈگری  سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا، 14 اسٹیشنوں نے 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ  اور تھیوا کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں