Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یونان میں گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

یویان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز  کرنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادرے کے مطابق  یونان کو 50 سالوں میں جولائی کے سب سے گرم ویک اینڈ کا سامنا ہے۔

یونانی حکومت  نے اعلان کیا ہے کہ  یونان بھر کے سیاحتی مقامات دن کے گرم ترین حصوں میں بند رہیں گے۔

ایتھنز میں جولائی کے آخر تک درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

شدید گرمی کے باعث یونان کے جنگلات میں آگ نے تباہی مچادی ہے۔جنگلات میں لگی آگ نے رہائشی علاقے کو لپیٹ میں لے لیا جس سے 100 سے زائد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں