Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مراکش؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

مراکش کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی پتھروں سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد  ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق کشتی میں سوار 48 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے جب کہ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار تارکین وطن کی تعداد، قومیت اور دیگر چیزوں کے بارے میں صورت حال فی الحال واضح نہیں جب کہ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 800 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ رواں سال فروری میں بھی کشتی حادثے میں 28 پاکستانیوں سمیت 59 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں