Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین کے مڈل اسکول میں جم کی چھت گرنے سے 11 افراد ہلاک

چین کے شمال مشرقی شہر  کیکیہار میں مڈؒل اسکول کے جم کی چھت گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کی سہ پہر شمال مشرقی شہر کیقیہار میں ایک مڈل سکول کے جمنازیم کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول جمنازیم میں 19 افراد موجود تھے جب کہ آخری پھنسے ہوئے شخص کی لاش کو بھی نکال لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت جمنازیم میں خواتین والی بال کی ٹیم ٹریننگ کررہی تھی۔

ابتدائی رپورٹس میں ہلاک شدگان کی عمریں نہیں بتائی گئیں لیکن سرکاری میڈیا نے ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت طالب علم کے طور پر کی ہے۔

ابتدائی تحقیقات بتاتی ہیں کہ چھت گرنے کی وجہ لائٹ نامی غلط تعمیراتی مواد ہے جو ملحقہ عمارت میں تعمیراتی کام کے دوران جم کی چھت پر چھوڑ دیا گیا تھا جب کہ بارش کے بعد مواد کا وزن بڑھ گیا اور یہ چھت گرنے کی وجہ بنا۔

تعمیرات کے ذمہ داروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں حفاظتی واقعات کوئی غیر معمولی بات نہیں اور یہ حادثہ حالیہ مہینوں میں حفاظتی معیارات کے کمزور ہونے کی تائید کرتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version