Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 کشمیری شہید، 100 سے زائد گرفتار

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 کشمیری نوجوانوں کو شہید جب کہ سو سے زائد کو گرفتار کرلیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز نے نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے بہانے ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز سمیت پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ علاقے کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 کشمیریوں کو شہید اور حریت کارکنوں سمیت سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں کررہے ہیں جب کہ عالمی تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو ظلم وجبر سے کبھی دبایا نہیں جاسکتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں نے بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں