Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی اقتصادی بحالی کیلئے ہماری حمایت جاری رہے گی، انٹونی بلنکن

انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی کے لیے ہماری حمایت جاری رہے گی۔

امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر مفید گفتگو ہوئی۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیز، جمہوری اور خوشحال شراکت داری کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی کے لیے ہماری حمایت جاری رہے گی۔

امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ افغانستان سمیت ہمارے مشترکہ علاقائی خدشات پر بات ہوئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں