Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد کے بھائی انتقال کرگئے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد کے سوتیلے بھائی شیخ سعید بن  زاید انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  صدر شیخ محمد نے شیخ سعید بن زاید کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

شیخ سعید بن زاید ابوظہبی میری ٹائم پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن کے طور پر عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 22 جولائی کو صدر مملکت کے آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ شیخ سعید بن زاید  کی طبیعت ناساز ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version