Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملہ کے تمام ارکان جاں بحق ہوگئے۔

سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ شاہی سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ شاہ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

طیارے کے عملہ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل المالکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے طیارے کے حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں