ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں حملوں کے پیچھے القاعدہ کی رہنمائی کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے پاکستان میں حملوں کے پیچھے القاعدہ کی طرف سے رہنمائی فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق کنٹرمیں ٹی ٹی پی دیگر گروہوں کے کیمپ استعمال کررہی ہے، اقوام متحدہ کی کمیٹی کی سلامتی کونسل میں رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی نے طالبان کے بعد اپنا اثرورسوخ بڑھایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی شکایت کی تصدیق کردی گئی ہے اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان میں دوبارہ کنٹرول چاہتی ہے، ٹی ٹی پی فعال رہی تو علاقائی خطرہ بن سکتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
