Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقدس کتاب کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی، سیکرٹری جنرل او آئی سی

سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا ہے کہ  آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس کتاب کی توہین کو برداشت نہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق   اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل  نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر شدید مذمت کا اظہار کیا۔

حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا کہ  ڈنمارک قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کو روکے۔آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس کتاب کی توہین کو برداشت نہیں  کیا جاسکتا۔

ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ  ڈنمارک قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی حمایت نہیں کرتا۔ ڈنمارک ایسے واقعات کی روک تھام کے  لیے اقدامات کر رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں