سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کے واقعات پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس آج طلب کررکھا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف بن محمد الدبئی اجلاس کے دوران خطاب کریں گے۔
اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا جدہ میں ورچوئل اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں بار بار قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر اسلامی ممالک نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
