Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

تہران کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران کے قریب چھوٹا تربیتی طیارہ پیام ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک افراد میں ٹرینر اور مقامی یونیورسٹی کا طالب علم شامل ہے جو ہوا بازی کی تربیت لے رہا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنام کا طیارہ پیر کو تہران سے 48 کلو میٹر (30 میل) مغرب میں شمالی مغربی صوبہ البرز کے دارالحکومت کاراج میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

مرنے والوں میں ٹرینر کی شناخت نوید عربی موغادم اور طالب علم امیرحسین محمودی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیام بین الاقوامی ہوائی اڈا، کارگو ہوائی اڈے اور تکنیکی تربیتی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔

ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے جب کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی کو قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں حالیہ برسوں کے دوران کئی طیارے حادثے کا شکار ہوئے ہیں جن میں فوجی جیٹ طیارے بھی شامل ہیں جس کی ایک اہم وجہ عمر رسیدہ بیڑے ہیں۔

گزشتہ سال جون میں ایک ایف 14 لڑاکا طیارہ وسطی شہر اصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس میں سوار دونوں پائلٹ معجزانہ طور پر صرف زخمی ہوئے تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں