Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں زیر تعمیر پل پر کرین گرنے سے 16 افراد ہلاک

بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں زیر تعمیر پل کے لیے لوہے کا ڈھانچہ لے جانے والی کرین اچانک پل پر گر گئی۔

کرین گرنے کے نتیجے میں 16 افراد موقع پر ہلاک  ہوگئے جبکہ 3افراد زخمی ہوئے۔

کرین کے ملبے کے نیچے دبے مزید 5 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

امکان ہے کہ کرین تکنیکی خرابی کے باعث آپریٹر کے کنٹرول سے باہر ہو کر گری۔  حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں