Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد ہریانہ سے راجھستان تک پھیل گیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں فرقہ وارانہ تشدد کی آگ راجھستان تک پھیل گئی ہے جس میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھیواڑی میں گوشت کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور اس سلسلے میں کئی لوگوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھیواڑی میں منگل کے روز الور بائپاس پر واقع مسلمانوں کی گوشت کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی تاہم دکانوں میں بیٹھے لوگ کسی طرح سے اپنی جان بچا کر نکل گئے۔

ہندو انتہاپسندوں نے نہ صرف دکانوں میں توڑ پھوڑ کی بلکہ ان میں رکھے سارے سامان کو لوٹ لیا جب کہ گوشت کی دکانوں کے سامنے ٹین شیڈ لگے ہوئے تھے جنھیں توڑ کر نیچے گرا دیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوح میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وہاں کرفیو نافذ کیا گیا جب کہ انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے ہندو انتہا پسندوں نے 31 جولائی کو نوح میں ایک مسجد کو نذرآتش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے امام کو شہید کردیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں