سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، مائیک پنس ان کے خلاف اہم گواہ بن گئے۔
بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق مائیک پنس کا کہنا ہے کہ جو شخص خود کو آئین سے ماورا سمجھتا ہو اسے صدر بننے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج کے روز اور اس کے بعد ٹرمپ نے جو بھی کہا وہ جھوٹ ہے اور ملکی آئین کے خلاف ہے۔ ایسا شخص کبھی امریکہ کا صدر نہیں بننا چاہیے۔
مائیک پینس نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھ سے کہا کہ انہیں آئین سے بھی اوپر رکھوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد جمع احمق وکیل انہیں میٹھی میٹھی باتیں سنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ الیکشن نتائج الٹنے کی کوشش پر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















