چین سے پاکستان کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دسویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔
اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ عالمی منظر نامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ 2013 میں اس منصوبے کے اجراء سے اب تک چین اور پاکستان نے سی پیک سے باہمی ترقی کے بے شمار اہداف حاصل کیے ہیں۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط اور دیرینہ دوستی کی واضح سند ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اس منصوبے کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبے کو توسیع دینے کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو بحال کرنے میں اہم کردار ہے۔
صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں سی پیک منصوبے میں دونوں ممالک کی مجموعی منصوبہ بندی کو بہتر کرنے پر اور باہمی تعاون کو توسیع دینے پر زور دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















