جنوبی کوریا میں ہیٹ ویو سے مرنے والوں کی تعداد 23 تک پہنچ ہو گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں گرمی کی لہر سے اموات کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔
جنوبی کوریا میں چار سالوں میں پہلی بار ہیٹ ویو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
ہیٹ ویو کے باعث جنوبی کوریا میں ہونے والی ورلڈ اسکاؤٹس جمبوری میں شریک سیکڑوں اسکاؤٹس بھی متاثر ہوئے ہیں۔
ورلڈ اسکاؤٹس جمبوری کے پہلے دن کم از کم 400 اسکاؤٹس کو گرمی سے متعلق علامات کے علاج کی ضرورت پیش آئی۔
عالمی ایونٹ میں 158 ممالک کے 40 ہزار سے زیادہ نوجوان شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















