Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاپان میں سمندری طوفان کا خطرہ، لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

جاپان میں سمندری طوفان خانون میاکوجیما جزیرے کے قریب پہنچ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے  مطابق جاپانی موسمیاتی حکام اوکیناوا پرِفیکچر کے لوگوں پر انتہائی چوکس رہنے کے لیے زور دے رہے ہیں کیونکہ سمندری طوفان خانون میاکوجیما جزیرے کے قریب پہنچ رہا ہے۔

سمندری طوفان کے باعث پرفیکچر میں کئی مقامات پر بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

سمندری طوفان ممکنہ طور پر بحیرہ مشرقی چین کے اوپر مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھنے کے بعد اپنا رخ بدل دے گا۔ اس کے بعد جمعہ سے اتوار تک اس کے اپنی طاقت کو برقرار رکھتے ہوئے مشرق کی طرف حرکت کرنے کی توقع ہے۔

دریں اثنا، موسمیاتی حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے خط کے اثرات کی وجہ سے، ہوکائیدو میں ہفتہ تک ہونے والی کل  بارش، اس شمالی پرفیکچر کے لیے اگست کے معمول کے ماہانہ اوسط سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

حکام لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلاب سے ہوشیار رہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں