Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ میں پہلی ڈرون میل سروس متعارف

برطانیہ نے اسکاٹ لینڈ کے شہر اورکنی میں ڈاک پارسل لے جانے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کردیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کا شہر اورکنی ڈرون کے ذریعے ڈاک بھجنے والا برطانیہ کا پہلا علاقہ بن گیا ہے، پہلی ڈرون ڈیلیوری سروس مستقل بنیادوں پر شروع کی گئی ہے۔

یہ سروس مقامی لوگوں کو ان کے ڈاک فراہم کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ کے شہر اورکنی میں شروع کی گئی ہے۔

رائل میل اور اسکائی اسپورٹس کے اشتراک سے اسکاٹ لینڈ  کے مختلف جزائر کے درمیان خطوط اور پارسل کی تقسیم کرنے کے لیے سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

یہ ڈرون پارسل کو ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے پر پہنچائے گا، جہاں سے رائل میل مختلف علاقوں میں یہ پارسل تقسیم کریں گے۔

ڈرون 6 کلو تک پارسل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سروس کا زیادہ مقصد انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی ترسیل ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ سروس جب موسم کی خرابی اور شدید برفباری کے وقت جب ڈاک کی ترسیل ممکن نہی رہتی تو اس وقت یہ سروس بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version