Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صورتحال معمول پر آنے کے بھارتی دعوے ان کے اقدامات سے بے نقاب ہوگئے، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ  صورتحال معمول پر آنے کے بھارتی دعوے ان کے اقدامات سے بے نقاب ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں محبوبہ مفتی نے بتایا کہ  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے ان سمیت حریت قیادت اور دیگر کشمیری رہنماؤں کو نظربند کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن آدھی رات کو ہوا ہے جس میں میری پارٹی کے متعدد افراد کو تھانوں میں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ بھارت سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کے دعوے ان کے پاگل پن پر مبنی اقدامات سے آشکار ہیں۔

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے پر سیمینار کی بھی اجازت  نہیں دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں