چین میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں نے کئی شہر ڈبو دیے جس میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں26 جولائی سے جاری بارشوں نے کئی شہر ڈبو دیے ہیں۔ سیلاب زدہ شمالی صوبے میں لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شمال مشرقی صوبوں کو مزید بارشوں کے لیے ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔
سیلاب سے اب تک کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 27 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
چین بھر میں 31 دریاؤں میں سیلاب سے پانی خطرے کا نشان عبور کرتے ہوئے شہروں میں داخل ہوگیا ہے۔
شدید بارشوں نے بیجنگ اورتیانجن میں تباہی مچارکھی ہے جہاں بارشوں کا 140 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















