Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب یوکرین بحران پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب آج جدہ میں یوکرین بحران پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب آج 5 اگست کو جدہ میں یوکرین بحران پر  ہونے والے مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

قومی سلامتی کے مشیر اور متعدد ممالک کے نمائندے یوکرین بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے جدہ میں جمع ہو رہے ہیں۔

یہ اجلاس سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے انسانیت نواز اقدامات اور مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

سعودی ولی عہد یوکرین بحران کے آغاز سے روس اور یوکرین کے قائدین سے رابطے میں ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے دوونوں ملکوں کے رہنماؤں سے رابطے کرکے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ  سعودی عرب پائیدار حل تک رسائل کے لیے امن مشن کے لیے تیار ہے۔

سعودی عرب چاہتا ہے کہ یوکرین بحران کے اثرات کم کرنے اور اس سے پیدا ہونے والے انسانی مصائب کا بوجھ کم کرنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں اور اقدامات کا ساتھ دیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version