Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیویارک کے یونین اسکوائر پارک میں افراتفری، یوٹیوبر سمیت 65 افراد گرفتار

نیویارک کے یونین اسکوائر پارک میں افراتفری کے بعد پولیس نے مفت میں پلے اسٹیشن فائیو دینے کا اعلان کرنے والے یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک یوٹیوبر کی جانب سے مفت پلے اسٹیشن فائیو دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد نیو یارک کا یونین اسکوائر پارک افراتفری کی لپیٹ میں آگیا۔

رپورٹ کے مطابق ہزاروں امریکیوں نے ’مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے‘ کے مصداق نیویارک میں ایک یوٹیوبر کے پلے اسٹیشن فائیو مفت دینے کے اعلان پر یونین اسکوائر پارک پر یلغار کردی۔

واضح رہے کہ یوٹیوب اور ٹوئچ پر معروف لائیو اسٹریمر کائی سینات نے اعلان کیا تھا کہ وہ جمعہ کو تاریخی چوراہے پر مفت پلے اسٹیشن کنسولز تحفے میں دیں گے۔

ان کے اعلان کے بعد پارک میں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا اور لوگ تحفے کے حصول کے لیے گاڑیوں کے اوپر تک چڑھ گئے، کرسیاں پھینکیں اور خوب زور آزمائی کی۔

صورت حال دیکھ کر پولیس کو رکاوٹیں لگانی پڑیں لیکن ہجوم قابو میں نہ آیا، بگڑتی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے یوٹیوبر سمیت 65 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں