Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب، یوکرین مذاکرات نے امن کی مشترکہ بنیاد فراہم کردی

سعودی شہر جدہ  میں جاری یوکرین مذاکرات نے امن کی مشترکہ بنیاد فراہم کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  جدہ میں قومی سلامتی کے مشیروں اور اقوام متحدہ سمیت 40 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس کی صدارت سعودی وزیر مملکت، وزراء کونسل کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العيبان نے کی ۔شرکاء نے اجلاس بلانے اور اس کی میزبانی کرنے پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مذاکرات سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کے تسلسل کے نتیجے میں ممکن ہوئے۔

سعودی ولی عہد مارچ 2022 سے اس حوالے سے کوشش جاری رکھے ہوئے تھے۔

سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، بحرین، برازیل، بلغاریہ، کینیڈا، چلی، چین، متحدہ کوموروس، چیک، ڈنمارک، مصر، ایسٹونیا، یورپی کمیشن، کونسل آف یورپ، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، بھارت ، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، اردن، کویت، لٹویا، لتھوانیا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، قطر، کوریا، رومانیہ، سلوواکیہ، جنوبی افریقہ، سپین، سویڈن، ترکیہ، یوکرین، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، اقوام متحدہ اور امریکہ شامل تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں