بالآخر بھارتی حکومت نے 1500 سے زائد فوجی اہلکاروں کی خودکشی کا اعتراف کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے گزشتہ 12 برس کے دوران مسلح افواج کے 1500 سے زائد اہلکاروں کی خودکشی کا اعتراف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کو بتایا کہ 2011 کے بعد سے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز، آسام رائفلز اور نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے 1 ہزار 532 اہلکاروں نے خودکشیاں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک 5 برس کے دوران سینٹرل آرمڈ پولیس فورس اور آسام رائفلز کے 658 اہلکاروں نے خودکشیاں کیں جب کہ 53 ہزار336 اہلکار اپنی ملازمتوں سے مستعفی ہوگئے۔
وزیر مملکت نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ 2011 سے اب تک بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور دیگر پیراملٹری فورسز کے کتنے اہلکاروں نے خودکشیاں کیں اور استعفے دیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
