آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو کرہ ارض پر ایک غیر قانونی ریاست اور فلسطین کے علاقوں کو مقبوضہ کہہ کر پکاریں گے۔
عرب ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے پارلیمنٹ سے باہر آکر کی گئی قانون سازی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب سے تمام سرکاری دستاویز اور بیانات میں فلسطین کو مقبوضہ اور اسرائیل کو قابض لکھا اور پڑھا جائے گا۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو بھی مقبوضہ علاقہ تصور کیا جائے گا اور اس کا مقصد فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے راہ ہموار کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ کے باہر اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیزی
عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اسرائیل اور فلسطین تنازع کے حل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر یا ہچکچاہٹ کے سرکاری طور پر بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















