Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یونان میں داخل ہونے والی مہاجرین کی کشتی کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

ترکی سے غیر قانونی طور پر یونان میں داخل ہونے والی مہاجرین کی کشتی کو ڈوبنے سے بچالیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی سے یونان میں داخل ہونے والی غیر قانونی مہاجرین کی پلاسٹک کی کشتی کو بچالیا گیا ہے جس میں 34 مہاجرین سوار تھے۔

مہاجرین میں 26 مرد 4 عورتیں اور 4 بچے سوار تھے جب کہ مہاجرین ترکی سے یونان داخل ہورہے تھے اور جزیرہ کوس کے نزدیک تیز ہوا کی وجہ سے کشتی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی۔

یونانی کوسٹ گارڈز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مہاجرین کو بچالیا جب کہ مہاجرین کو کوس جزیرہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں