Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عراقی حکومت کا پاکستانی زائرین کیلئے مفت ویزے کا اعلان

عراقی حکومت نے اربعین پر پاکستانی زائرین کے لیے مفت ویزے کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی زائرین کو مفت ویزے کی سہولت 19 اگست سے 20 ستمبر تک حاصل رہے گی۔

سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے دورہ عراق کے دوران دوطرفہ مذاکرات میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

عراقی سفارتخانے نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔

عراقی ایئرلائن اور پاکستان ایئر لائن ہی اس سہولت کےپیش  نظرخدمات فراہم  کریں گی۔

عراق میں داخلے کے لیے الشیبیا بارڈر، نجف ایئرپورٹ اور بغداد ایئرپورٹ استعمال کیے جاسکیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں