Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کا روس پر پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے روس پر پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  کیمپ ڈیوڈ میں امریکی صدر جو بائیڈن سے جنوبی کوریا کے صدر اور جاپان کے وزیر اعظم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔

مشترکہ بیانیے  میں بحیرہ جنوبی چین میں چین کی خطرناک جارحانہ کارروائیوں کی بھی مذمت کی گئی۔

امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

تینوں ممالک نے ہر سال سہ ملکی کانفرنس اور مشترکہ فوجی مشقیں کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version