Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر اللہیان نے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے قصر اسلام میں ایرانی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔

 ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران حالیہ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات بھی زیر غور آئے ۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا ۔

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے جبکہ ایرانی وفد کے حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version