Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دبئی میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے اہم خبر

دبئی میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پبلک پراسیکیوشن نے ویزوں اور رہائشی اجازت ناموں سے متعلق قانون کے بارے میں کہا کہ امارات میں قانون توڑنے کی نیت سے ویزا، رہائشی اجازت نامہ یا ان سے متعلق کسی اور سرکاری دستاویز کی جعل سازی کی سزا 10 سال تک کی قید ہے۔

جرمانے کا اطلاق صرف ان لوگوں پر نہیں ہوتا جو دستاویزات کی جعلسازی کرتے ہیں، بلکہ ان لوگوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جو جانتے بوجھتے ہوِئے یہ کام کرواتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں 10,500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔

ان 10,576 امیگریشن کیسز میں مفرور بھی شامل تھے، ان میں وہ لوگ شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version