سعودی ولی عہد اور کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے یونیورسٹی کے لیے نئی حکمت عملی کا آغاز کردیا۔
اس نئی حکمت عملی کا مقصد سائنس اور تحقیق میں تبدیلی لانا ہے۔ تحقیق اور ترقی کے لیے قومی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اختراعات اور جدت کو معاشی منافع کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔
نئی پالیسی میں انسانی صحت، ماحولیاتی پائیداری، قابل تجدید توانائی اور مستقبل کی معیشتوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
مقاصد کے حصول کے لیے نتیجہ خیز بین الاقوامی اور مقامی شراکت داری کو مضبوط بنایا جائے گا۔ یہ پالیسی بھی سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کی جانب اقدامات کا ایک حصہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















